مقبوضہ بیت المقدس،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطینی صدر محمود عباس نے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹس پر کنٹرول کی خاطر ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ناقدین کے مطابق اس پیشرفت کے نتیجے میں ان کی حکومت کسی بھی فرد کو ’قومی یا سیاسی اتحاد‘ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر سکے گی۔ ویسٹ بینک میں سوشل میڈیا اور ایسی نیوز ویب سائٹس بحث کا مرکزی پلیٹ فارم تصور کی جاتی ہیں۔ فلسطینی پراسیکیوٹر نے ایسے الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ یہ حکم نامہ سیاسی منحرفین کو نشانہ بنانے کی خاطر جاری کیا گیا ہے۔